حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ : Short Question
حضرت محمدﷺ کے وصال فرما جانے کے بعد آپ کے جن ساتھیوں نے اسلامی حکومت سنبھالی اور مسلمانوں کی رہنمائی فرمائی انہیں "خلفائے راشدین" کہا جاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے حضرت محمدﷺ کو مکّہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرنے کا حکم دیا۔
جس جنگ میں حضرت محمدﷺ نے مسلمانوں کی قیادت فرمائی اس کو' غزوہ' کہتے ہیں۔
غزوہ خیبر میں مسلمانوں نے دشمنوں کے سردار' مرحب' سے مقابلہ کیا۔
حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو' فاتح خیبر' اس لیے کہا جاتا ہے کیوں کہ آپ نے قلعے کا دروازہ اُکھاڑ ڈالا اور اپنے ہاتھوں سے اٹھا لیا۔